Omer Siddiqui

6 months ago · 1 min. reading time · ~100 ·

Blogging
>
Omer blog
>
Why students politics is important in Universities

Why students politics is important in Universities

جامعات میں طلبہ سیاست کیوں اہمیت رکھتی ہے؟؟؟

4en0k.jpg

 


عمر صدیقی


اخلاقی، سماجی، معاشرتی بھونچال میں جکڑا ملک جس کی گرتی ہوئی معیشت، تباہ حال سیاست، ریاستی ترقی میں رکاوٹ بوسیدہ نظام عدل اور ان سب کے ساتھ ساتھ ناقص نطام تعلیم۔ وہ تعلیمی ادارے جو کاروباری مرکز کا منظر پیش کرتے ہیں جہاں تعلیم ملتی نہیں بکتی ہے کسی بھی ملک میں معاشرے کا دارومدار اس کی نوجوان نسل ہوتی ہے، اس کی تربیت سے ہوتی ہے۔ ترقی و خوشحالی کا راستہ طے کرنے میں طلباء کی انتھک محنت اور قربانیاں شامل ہوتی ہیں۔ یہی نوجوان نسل ملک و قوم کے مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔.  عدم برداشت کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مولوی تو مولوی اب ملحد بھی بات بے بات ایک دوسرے کو دائرہ الحاد سے خارج کر دیتے ہیں۔ جامعات سمیت کئی معاشرتی اور سیاسی محاذوں پر انتہا پسندی اب بھی سنگین خطرے کے طور پر موجود ہے۔طلباء سیاست کو اگر فروغ نہ ملا اور طلباء یونین کو بحال نہ کیا گیا تو انتہا پسندی کا کینسر جامعات سے لیکر مدارس تک ہر جگہ پھیل جائے گا۔

پاکستان وہ ملک ہے جس کی 70% آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ایسے میں طلبہ کا منظر سے پس پشت رہنا، غلط کے خلاف آواز بلند نا کرنا، ان کی نمائندگی نا ہونا اور طلبہ سیاست کا نا ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں لوگ سیاست کے صحیح معنوں سے آشنا نہیں ہیں، جہاں لوگ سیاست کو گالی سمجھتے ہیں۔ ہر دوسرے نوجوان کا یہ کہہ دیناکہ  "سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں" عام عادمی کا دلچسپی نا لینا، سوال نا اٹھانا ہی ان اشرافیہ کو مضبوط کرتا ہے۔ جس سیاست میں پڑھے لکھے با شعور نوجوانوں کا فقدان ہو تو سیاست فقط گالی بن کر رہ جاتی ہے۔ طلباء سیاست  ایک طرف سے ریاستی پابندی کے شکار ہے، تو دوسری طرف سیاسی کارکنوں کی تربیت کا فقدان ہے۔ اگر حالات اس طرح ہی رہے تو یہ طلباء تنظیمیں آئندہ  ملک کو مضبوط قیادت فراہم نہیں کر پائیں گی۔۔۔  تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ  غیر رسمی تعلیم سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا ہماری ذہنی گروت کو ابُھارتی ہےـ
اور ہم اس وقت تک اپنے حقوق نہیں پہچانتے جب تک ہم طلبا سیاست میں حصہ نہ لیں۔

کہنے کو نظام تعلیم میں تبدیلی لائی جارہی ہے، وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں لیکن اگر حقیقتاً دیکھیں تو اس طبقاتی نظام تعلیم نے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کرکے رکھ دیا یے۔ تعلیم کے نام پر کاروبار کیا جارہا ہے، نجی اداروں میں والدین کو لوٹا جا رہا ہے اور وسائل اپنی جگہ نا کوئی تبدیلی نا کوئی کوشش۔ نظامِ  تعلیم میں جدّت لانے کے لیے نظام تعلیم کو بدلنا ہوگا،جدت لانی ہوگی کہ اگر ہمیں کسی دوسرے کے مد مقابل کیا جائے تو برابر سہولیات اور تعلیم ہو۔  ہمارا قدیمی تعلیمی نظام اور نصاب کسی بھی سطح پر بین الاقوامی تعلیم کے مقابلے میں نظر نہیں آتا۔صرف زبانی باتیں کیں جاتی ہیں لیکن عملاً کچھ نہیں ہوتا۔ پچھلے 7 سالوں سے تعلیمی بجٹ میں مسلسل کٹوتی کی جارہی ہے جو کہ تقریباً 40 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ جس کے خلاف کوئی بھی جماعت یا تنظیم قدم نہیں اٹھا رہی۔
ادارے میں طلباء سیاست اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ طلباء اتحاد کی صورت طلباء یونین کا تعلق اگر براہ راست جامعات کی انتظامیہ سے ہو تو صحیح معنوں میں طلباء کی نمائندگی ہوگی تاکہ سہولتوں اور خدمات میں بہتری کی جا سکے جیسے کتب خانے کے وسائل،تفریحی جگہوں اور طلباء کی رہائش جیسے مسائل شامل ہیں۔ طلباء سیاست کے ذریعے ہی دیگر طلبہ کے مسائل کو حل، ان کی آواز کو بڑھانا، اور اداروں میں نظام کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے
طلباء سیاست کی وجہ سے طلباء ماحول میں، تنازعات کے حل کے لیے بہترین لائحہ عمل اختیار کرنا اور تعمیری حل تلاش کرنا سیکھتے ہیں۔ - یہ مہارت نہ صرف ادارے میں بلکہ  پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں بھی قابل قدر ہے۔ یونیورسٹی میں طلبہ کی سیاست طلباء کو تنقیدی مباحثوں  میں مشغول ہونے کا ایک فورم فراہم کرتی ہے۔ - یہ افراد کو چیلنج کرتا ہے کہ وہ متنوع نقطہ نظر کا تجزیہ کریں، فکری ترقی اور کھلے ذہن کو فروغ دیں۔ طلبہ کی سیاست اور یونینوں میں شرکت کے ذریعے، افراد قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں۔ - یہ انہیں گریجویشن کے بعد معاشرے میں موثر رہنما اور شراکت دار بننے کے لیے تیار کرتا ہے۔ 
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ طلباء سیاست زندگی میں کتنا اہم۔ کردار ادا کرتی ہے۔ طلباء سیاست سیاسی شعور رکھنے والا نوجوان، قوم و ملک اور معاشرت میں بہتر ترقی کا فعال کردار ادا کرتا ہے۔ آج کے دور میں طلباء سے توقع ہے کہ وہ سیاسی شعور کو جگہ دیں۔ طلباء کو نظریاتی اور سیاسی تربیت دینا چاہئے تاکہ یہ انقلابات کی بنیاد بنا سکے اور  ظلمت ختم ہو سکے۔ ایسا کرکے، سیاسی شعور رکھنے والا طالب علم ایک چراغ کی طرح ہوتا ہے جو بُجھنے پر بھی سحر کا منظر ہوتا ہے اور انقلاب کی پیشگوئی کرتا ہے۔
کام ہے میرا تغیّر، نام ہے میرا شباب
میرا نعرہ انقلاب و انقلاب و انقلاب

Education
Comments

Musfirah Imran

6 months ago #1

آپ کا مضبوط مضمون پڑھ کر مجھے بہت پسند آیا۔ بہترین الفاظ اور موضوع کا چناوٹ کرنے پر مبارک ہو!

Related professionals

You may be interested in these jobs

  • Quaid-e-Azam University

    Campus Manager

    1 day ago


    Quaid-e-Azam University Islamabad, Pakistan Full time

    Latest Campus Manager Jobs in Islamabad March 2023 has been announce through latest advertisement The services of a qualified and experienced individual having following qualification are required as Campus Manager at Quaid-i-Azam University, Islamabad to look after the overall s ...


  • Lahore University of Management Sciences (LUMS) Lahore, Pakistan Full time, Permanent

    The Department of Humanities and Social Sciences at the Mushtaq Ahmad Gurmani School of Humanities and Social Sciences (MGSHSS), Lahore University of Management Sciences (LUMS), Lahore, Pakistan, invites applications for tenure track faculty of any rank (Assistant Professor, Asso ...


  • Prime Minister Office PMO Islamabad, Pakistan Full time

    Today Jobs, this page informs you Prime Minister Office today in Leading Newspaper for Males and Female Applicants. Prime Minister Office Latest Jobs is looking the services of Excellent and Experienced applicants for the posts given below from Pakistan Nationality Holders.So if ...